ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سکھ فسادات پر تحقیقات کادکھاوا کر رہی ہے مرکزی حکومت

سکھ فسادات پر تحقیقات کادکھاوا کر رہی ہے مرکزی حکومت

Wed, 08 Jun 2016 12:15:15  SO Admin   S.O. News Service

کجریوال نے مودی کوخط لکھ کرسست روی پراٹھائے سوال،دہلی حکومت کی ایس آئی ٹی کی تشکیل کی اجازت دینے کامطالبہ
نئی دہلی7جون(آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے 1984کے سکھ مخالف فسادات کی تحقیقات کے لئے مرکز کی جانب سے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی)کی تشکیل کوایک دکھاواقراردیا۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ ان کی حکومت کو ایک ایس آئی ٹی قائم کرنے کی اجازت دیں۔کجریوال نے وزیر اعظم کو لکھے ایک خط میں کہاکہ ایس آئی ٹی (مرکزی حکومت کی جانب سے قائم)کا قیام 12فروری 2015کو کیا گیا تھا۔اسے اپنی رپورٹ 12اگست 2015کو دینی تھی، ایس آئی ٹی ایک بھی معاملہ پھرسے کھولنے میں ناکام رہی۔اب لوگوں کے ذہن میں یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ یہ ایس آئی ٹی صرف ایک دکھاوا ہے اور آپ نے (وزیر اعظم)ایک بے اثر ایس آئی ٹی قائم کی۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ 1984فسادات سے متعلق کوئی بھی فائل دہلی حکومت کے پاس نہیں ہے۔ بلکہ تمام ریکارڈ اور فائل مرکزی حکومت کے پاس ہیں۔


Share: